نئی دہلی،7؍ ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)سپریم کورٹ نے پیر کو سی بی ایس ای اصلاحات اور کمپارٹمنٹ امتحانات کے شیڈول اور 12 ستمبر کو ہونے والے NEET UG امتحان کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی دو درخواستوں کی سماعت کی۔ نیز سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے پٹیشن پر غور کرنے سے انکار کر دیا کہ 'NEET کا امتحان ملتوی نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل NEET کا امتحان اپریل کے مہینے میں ہونا تھا، لیکن اسے کورونا وائرس کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا۔12 جولائی کو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ NEET کا امتحان 12 ستمبر کو منعقدکیا جائے گا۔ نیز انہوں نے کہا تھا کہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے یہ امتحان منعقد کیا جائے گا۔NEET UGکا امتحان پہلی بار 13 زبانوں میں منعقدکیا جائے گا۔ پنجابی اور ملیالم کو امتحان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔